پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی

پاکستان بار کونسل نے شبقدر میں عدلیہ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے ، اِس موقع پر وکلاء کالی پٹیاں باندھ کراحتجاجی اجلاس منعقد کریں گے جبکہ مجموعی طور پر عدالتی کارروائی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر فروغ نسیم اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عبد الفیاض نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں عدالتوں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تیرہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ شبقدر کے اندوہناک سانحہ پر کل ملک بھر کے وکلاء سراپا احتجاج ہوں گے، بار رومز میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوں گے، اور احتجاجا کالی پٹیاں باندھی جائیں گی اور مطالبہ کیا کہ احاطہ عدالت اور باہر فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
ڈاکٹر فروغ نسیم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کے قیام اور عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں جبکہ مطالبہ کیا کہ دہشتگرد ی کے مرتکب عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔