طوفان 'کیار' سے کراچی کے ساحلی علاقوں میں صورتحال بدستور خراب

شائع 29 اکتوبر 2019 07:31am

بحیرہ عرب میں طوفان 'کیار' سے کراچی کے ساحلی علاقوں میں صورتحال بدستور خراب ہے۔ سمندر کی بلند لہریں جہاں ہاکس بے کی مرکزی شاہراہ تک آگئیں۔وہیں ساحلی پٹی پر واقع ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں،سی ویو اور ڈیفنس کی سڑکوں تک بھی پانی پہنچ چکا ہے۔ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی سمیت مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سمندتری طوفان  'کیار' کے اثرات سے کراچی کی ساحلی پٹی پرواقع کئی علاقے زیر آب ہیں۔ ابراہیم حیدری کا علاقہ ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشتہ گوٹھمیں  گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

 گھروں میں پانی داخل ہونے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ متاثرہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات  پر منتقل ہو رہے ہیں ۔

  چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا سمندری طوفان 'کیار' کے باعث سمندر میں طغیانی ہے۔لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوسکتی ہیں۔ شہری ساحل کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔

  ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بُلالیا گیا  ۔ شہریانتظامیہ نے ساحل سمندر پر جانے،مچھلی کے  شکار اور کشتی رانی پر 5 نومبر تک پابندی لگادی ہے۔