کورونا وائرس سے ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 8ہوگئی
فائل فوٹوتہران :کورونا وائرس سے ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 8ہوگئی ،وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر تعلیمی و ثقافتی مراکز بندکردیئے گئے،طبی عملے کو حفاظتی ماسک اور لباس کی کمی کابھی سامنا ہے۔
مہلک کوروناوائرس ایران تک پہنچ گیا،وائرس سے اب تک 45سے زائد افراد متاثرہوچکےہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق،وائرس قُم میں کام کرنے والے چینی باشندے سے پھیلااور وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
افغانستان، ترکی اور آرمینیا نے ایران سے ملحقہ سرحد اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق ایران میں طبی عملے کا کہنا ہے کہ اسپتال وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ان کے پاس حفاظتی ماسک اور لباس تک موجود نہیں ہے۔
ایران نے چین کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ ایئرپورٹ سمیت دیگرمقامات پراسکریننگ بھی جاری ہے۔
ادھر بغداد میں ایرانی سفیراور عراقی وزیرصحت کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں وائرس سے پیدا ہونےوالی صورتحال پر غور کیا گیا۔
عراق پہلے ہی ایران سے آنے والے زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔