سعودی عرب : ایران کیلئے جاسوسی، 1 شہری کو سزائے موت، 7 کو قید کی سزا

شائع 26 فروری 2020 02:58pm

 

سعودی عرب کی عدالت نے ایک شہری کو سزائے موت اور 7 کو قید کی سزا سنادی۔ ان افراد پر ایران کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔

  مقامی ذرائع ابلاغ مطابق سعودی عرب کی کرمنل کورٹ نے ملک سے غداری کے الزام میں  ان  شہریوں کو سزائیں دی ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق  تاہم ان سزایافتہ افراد کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

العربیہ کے مطابق سزائے موت پانے والے شہری نے ایرانی انٹیلی جنس حکام کوقومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات فراہم کی تھیں۔

مقامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سزا یافتہ افراد میں دیگر 7 افراد کو ایرانی سفارتخانے سے تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی۔