راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بارش سےموسم سرد ہوگیا

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 08:49am
فائل فوٹو

راولپنڈی اوراسلام آباد میں 2دن وقفےکے بعد موسم ابرآلود رہنے کے باعث بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا ،جس سے موسم سرد ہوگیا۔

جڑوان شہروں میں رات گئے کال بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگیا،بارش برسنے سے موسم سرد ہوگیاجبکہ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش کے باعث  موسم سرد ہوچکا ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جبکہ موسمیات محکمہ کے مطابق خیبر پختونخوا،اسلام آباد،پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےتاہم بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پشاور سمیت کئی اضلاع میں صبح سے آسمان پر کالے بادلوں کا راج برقرار ہے، گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ،دیر، پشاور، چارسدہ ، ابیٹ آباد، مانسہرہ ، کرم ،وزیرستان ، ، ڈی آئی خان ، بنوں اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاوربعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔