'مزیدبندشوں سےمتعلق فیصلہ 15 اپریل کوہوگا'
وفاقی وزیر اسد عمر- فائل فوٹووفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں پاکستان میں کبھی سماجی تحفظ کا پروگرام نہیں ہوا۔مزیدبندشوں سےمتعلق فیصلہ 15 اپریل کوہوگا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 13ارب روپےمستحقین میں تقسیم ہوچکےہیں۔144ارب روپےایک کروڑ20لاکھ افراد میں تقسیم ہونگے۔
انہوں نے کہا17لاکھ ماسک اب تک تقسیم کیے جاچکےہیں۔14ٹیسٹنگ مشینیں لائی جاچکی ہیں۔ایک لاکھ ٹیسٹ کرنےکےلئےسامان آچکاہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاسندھ کو50ہزارٹیسٹ کےلئےسامان دیاجائےگا۔بلوچستان کو25ہزارٹیسٹ کے لئےسامان فراہم کیاجائےگا۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ ایک دن میں3ہزارتک ٹیسٹ کیےجارہےہیں۔ٹیسٹ کرنےکی صلاحیت بڑھارہےہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔