'ناکارہ وینٹی لیٹرزکارآمد بنانے کےلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کریں'

شائع 13 اپريل 2020 01:39pm
فائل فوٹو

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیرناگزیر ہیں۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قاتل وائرس سے بچاؤ کےلئے ہینڈ سینی ٹائزرز،ٹیسٹنگ کٹس اوروینٹی لیٹرز کی تیاری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

 وفاقی وزیرفواد چوہدری کہتے ہیں وینٹی لیٹرزتیارکرلیے ہیں ، جو ٹسٹنگ کے مرحلے میں ہیں۔کورونا ٹسٹنگ کٹس بھی تیارکی ہے ،وزارت اس جنگ میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

 وفاقی فواد چوہدری نے کہاکہ سرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرزکارآمد بنانے کےلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کریں۔

 قلیل مدت اور کم خرچ میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کمرشل استعمال کےلئے نہیں ہوں گے۔