لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کی جائے؟حکومتی ٹیم آج سڑ جوڑ کر بیٹھے گی

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2020 10:45am
فائل فوٹو

اسلام آباد:لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کی جائے؟حکومتی ٹیم آج سڑ جوڑ کر بیٹھے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورنا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

  قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  ہوگا،جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں  کورونا وائرس کی صورتحال، صوبائی سطح پر اقدامات اور ریلیف پیکجز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عالمی وبا ءکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے بھی کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ملک میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق کیا۔