وزیراعظم کی کامیاب جوان پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 03:27am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی۔

  اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مشیرخزانہ حفیظ شیخ اورمعاون خصوصی عثمان ڈارنے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی،اب نوجوانوں کو 50لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی،  نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے حالات بہترہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیزکرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے،نوجوانوں کومزید سہولت دیں تاکہ بڑے کاروبارکرسکیں۔