'کوشش ہے دیانتداری کیساتھ حقائق سامنےرکھیں'
وفاقی وزیر اسد عمروفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کوئی نہیں چاہتاکہ فیصلوں سےپریشانی بڑھے۔عوام کی صحت کےلئےمشکل فیصلےلینا پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا پبلک ہیلتھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناکےساتھ ساتھ غربت پرقابوپاناہے۔اس وقت 2مختلف آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔بیماری سے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کریں۔بےروزگاری سے متاثرہ افراد مشکل میں ہیں۔مشکل صورتحال میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرناہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے دیانتداری کیساتھ حقائق سامنےرکھیں۔چھوٹے طبقےکاروزگاربحال کرنا ضروری تھا۔کوشش ہےکہ تمام فیصلےمشاورت سےہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہامحدود آمدن والےافرادکومشکل حالات کا سامناہے۔ہماری زیادہ توجہ بیماری روکنےپر ہے۔35ارب روپےلوگوں میں تقسیم کیےجاچکےہیں۔28لاکھ61ہزارخاندانوں کورقم دی گئی ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔