'بدعنوان لوگوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی'

شائع 18 اپريل 2020 09:38am
فائل فوٹو

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں 5کروڑ1لاکھ85ہزارفنڈز پرسوں وزیراعظم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔احساس پروگرام کےذریعے12ہزارروپےہرقلی کو فراہم کئےجائیں گے۔این ڈی ایم اے نے10ہزار ماسک دیے ہیں۔

میڈیاکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ کسی مزدور کی تنخواہ نہیں روکی۔ کسی بھی ملازم کی تنخواہ یا پینشن میں تاخیرنہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاعمران خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھاجائےگا۔میں نےوزیراعظم سےدرخواست کی تھی علماء کا خیال رکھیں۔سماجی فاصلےسےمساجد میں 500لوگ بھی جاسکتےہیں۔سازشی لوگ تبلیغی جماعت کو نشانہ بنارہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں بھی کوروناوائرس کا تدارک نہیں ہوسکا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےدرخواست کی ہےکہ میڈیاسےصلح کریں۔وزیراعظم کی طرف سےمیڈیا سےدوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں۔کورونا نےغریب سےزیادہ سفید پوش طبقے کو متاثرکیاہے۔

وفاقی وزیرنے کہا پہلے گولہ باری سندھ کیطرف سےہوئی تھی۔وقت سیاست کا نہیں سب کومتحد ہونےکا ہے۔ہمیں اس لڑائی کو آگے نہیں بڑھاناچاہیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکریڈٹ دیں ان کےدورمیں رپورٹس سامنےآتی ہیں۔آئی پی پی کی رپورٹ سامنےآنےکا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔جو بھی ذمہ دار ہوگا عمران خان اس کو نہیں چھوڑیں گے۔بدعنوان لوگوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

انہوں نے کہامیں نےدم کیاتھا جب ہی شہبازشریف کل گرفتارنہیں ہوا۔