برطانیہ میں کورونا ویکسین کاکلینکل ٹرائل جمعرات سے شروع ہوگا
برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم انسانوں پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کا ٹرائل جمعرات سے شروع کرے گی۔
کورونا وائرس کے خلاف علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈیونیورسٹی نےکوروناویکسین تیار کرلی۔
برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک کے مطابق یونیورسٹی کی ٹیم جمعرات سےانسانوں پرویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع کرے گی۔
میٹ ہینکاک کے مطابق ماہرین ویکسین کی کامیابی کےلئےپرامید ہیں جو ستمبر تک تیار ہو جائے گی۔حکومت آکسفورڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈزبھی دے گی۔
برطانیہ میں وائرس سے سترہ ہزار تین سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد متاثر ہیں ۔
برطانیہ میں اموات میں اضافے کے باعث مساجد میں عارضی مردہ خانے بھی بنائے جانے لگے۔
ترکی کی جانب سےامدادی طبی سامان بھی برطانیہ پہنچ گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔