دنیا بھر میں کورونا وائرس 2لاکھ سے زائد زندگیاں نگل گیا
فائل فوٹوروم:دنیا بھر میں کورونا وائرس 2لاکھ سے زائد زندگیاں نگل گیا، مصدقہ کیسزکی تعدادبھی29لاکھ سے بڑھ گئی۔
صرف امریکامیں 9لاکھ60ہزارسےزائدافراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،اموات بھی 54ہزار سےزیادہ ہوچکی ہے جبکہ امریکا میں15ہزارسے زائدافراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس نے اٹلی میں 26ہزار384،اسپین میں 22ہزار902،فرانس میں22ہزار614،برطانیہ میں20ہزار319افراد کی جان لے لی۔
ادھربیلجیئم میں 6ہزار917افراداورایران میں 5ہزار650افرادکورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔