دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اموات

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 07:40am
فائل فوٹو

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 28ہزار سے زائد اموات ہوگئیں جبکہ 32 لاکھ سے زائد افرادوائرس سے متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا  وائرس  کے وار جاری ہیں ،وائرس سے  2لاکھ 28ہزار 239سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں  جبکہ 32لاکھ  20ہزار 800سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں ۔

امریکا میں کورونا سےہلاکتیں 61ہزاراور متاثرین کی  تعداد 10لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔

کورونا وائرس سے اٹلی میں 27ہزار 682، برطانیہ میں 26ہزار 97، اسپین میں 24ہزار 275، فرانس میں 24ہزار 87 افراد ہلاک ہوگئے ۔

اس کے علاوہ بیلجیئم میں 7ہزار 105،ایران میں 5ہزار 957اور برازیل میں بھی 5ہزار 511افراد کورونا کے باعث چل بسے۔

سماجی دوری سے متعلق پابندیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سماجی دوری سے متعلق پابندیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی ،پابندیاں آج ختم ہوجائیں گی  اب ان کے حوالے سے ریاستوں کو رہنمائی دی جائے گی۔

امریکا میں کورونا سےصورتحال بدستورتشویشناک مگرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی دوری کی ہدایات کومزید توسیع نہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وفاق کی جانب سےلوگوں کو گھروں تک محدود رکھنےکی پابندیاں آج ختم ہوجائیں گی۔

ادھرامریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہم ویکسین اورکورونا کا علاج کھوجنے کی کوششیں کررہے ہیں ریمڈیسیورنامی دوا متاثرہ افراد کو صحتیاب ہونےمیں مدد دے سکتی ہے،جو ایک ’خوش آئندبات ہوگی۔

ادھرحکام کولاشیں کورکھنے میں مشکلات درپیش ہیں،نیویارک میں ٹرک کا ریفیجریٹر خراب ہونے کے باوجود اس میں سے 100لاشیں برآمدکی گئیں ۔