سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ
فائل فوٹوکراچی :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ نے ایک اور اقدام اٹھالیا،سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے بعد پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کیلئے ابتدائی طورپر 30 ملین روپے جاری کردئیے گئے ہیں، ایکسپو سینیٹر میں آئسولیشن سینٹر کیلئے سندھ حکومت نے 134 ملین روپے خرچ کئے تھے، سندھ حکومت نے پاکستان ائیر فورس سے اظہار تشکر کیا ہے۔
مرتضی وہاب نے پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کیلئے جگہ فراہم کرنے پر پاکستان ائیر فورس کے شکر گزار ہیں ۔
#SindhGovt had spent abt Rs 134 Mn on establishing Field Isolation Facility at Expo Centre. Now decision has been made to establish another such Isolation Facility at PAF Museum, Khi. An initial amount of Rs 30 Mn has been disbursed. Thank u Pakistan Airforce for providing space
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 3, 2020
دوسری جانب ایک اور ٹوئیٹ میں مرتضی وہاب نے اس بات کی وضاحت کی ہے جس میں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں اس سال کوئی افطار پارٹی کی گئی ہے۔
مرتضی وہاب نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہر قسم کی تقریبات اور اجتماع پر پابندی عائد ہے، وائرل تصاویر میں وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کو دکھایا جا رہا ہے وہ مئی 2018 کی ہیں ۔
There is a defamatory campaign going on in social media showing photos of an Iftaar Party attended by CM Sindh & other PPP leaders. Please note that no such event has taken place this year since there is a ban on social gatherings & the photos being circulated are of May 2018
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 3, 2020

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔