دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3لاکھ 47ہزار سے تجاوز
فائل فوٹونیویارک،روم:کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ مہک وائرس سے متاثرین کی تعداد 56لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 55لاکھ 90ہزارسے تجاوزکرگئی ،جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 47ہزارسے زائدہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے اٹلی میں اب تک 32ہزار ، فرانس میں 28ہزار، اسپین میں 26ہزاراموات ہوچکی ہیں۔
جرمنی میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80ہزارجبکہ ہلاکتوں کی تعداد 80ہزار 400سے زائد ہوگئی۔
بھارت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 10ملکوں میں شامل ہوگیا ،متاثرین کی تعداد تقریبا ڈیڑھ لاکھ جبکہ اموات کی تعداد 4ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔