'اپوزیشن مثبت تجاویزکی بجائے سیاست کررہی ہے'

شائع 11 جون 2020 01:37pm
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے اپوزیشن مثبت تجاویزکی بجائے سیاست کررہی ہے۔وزیراعظم قوم کوکرونا سے محفوظ رکھنے اوربھوک سے بچانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف کی تقریرکرونا وبا کی وجہ سے خطےاور عالمی سطح پردرپیش حالات سے مکمل لاعلمی کا مظہرہے۔ان کا بیان تضادات کا مجموعہ اورحقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کےلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔ماضی کی حکومتوں نے وطن عزیز کے اداروں کو تباہ حال کرکے بے سمت کیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا عمران خان نے ملک کی سمت درست کرکے خوشحالی اور ترقی کی راہ پرڈال دیا ہے۔ پاکستان کے عوام باشعورہیں۔ملکی مفاد پرذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے عوام کومزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات اور فوائد کے لئے اداروں کو مفلوج کیا۔

 سینیٹرشبلی فرازکا مزید کہنا تھا اپوزیشن مثبت تجاویزکی بجائے سیاست کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان قوم کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کررہے ہیں۔