'صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےلئے ہدایات جاری'

شائع 15 جون 2020 01:32pm
وزیر اعظم عمران خان -فائل فوٹو

وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کوموثرطریقے سے روکا جاسکتا ہے۔ اس وائرس پر قابو پانے کےلئے عوام کا تعاون حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اہم ہے۔ صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد ہوا ۔ جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور آئندہ چند دنوں کےتخمینوں اورصورتحال سےنمٹنے کے لئے اقدامات پرغورکیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی 107 لیبارٹریز کام کررہی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں چار ہزار آٹھ سو وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ موجود چار ہزار آٹھ سو وینٹی لیٹرز میں مزید سولہ سو کا اضافہ بہت جلد ہو جائے گا ۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں این -95 اور وینٹی لیٹرز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ جولائی تک تمام صوبوں کے مختلف ہسپتالوں میں دو ہزار کوویڈ بستروں کا مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کورونا حفاظتی لباس اورپروٹیکٹوکٹس کی ضروریات پوری ہونے پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ مشکل دنوں کےلئے حفاظتی اقدامات،معاشی سرگرمیوں میں توازن کےلئےاقدامات کیےجائیں ۔

وزیرِاعظم کا کورونا مریضوں کےلئے بعض ادویات اورانجیکشنزکی دستیابی میں مشکلات کا بھی نوٹس کہا چیئرمین این ڈی ایم اے مطلوبہ ادویات اورانجیکشن کی باآسانی دستیابی یقینی بنائیں۔