'کورونا کی صورتحال میں وفاق نے صوبوں کی بلا امتیاز مدد کی'

شائع 17 جون 2020 04:55pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان -فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کراچی میں چالیس فیصد کچی آبادیاں ہیں، لوگوں کو بھوک اور کورونا دونوں سے بچانا ہے۔ مراد علی شاہ یہاں بات مانتے ہیں اور وہاں بلاول بھٹو کوئی اور بیان دیتے ہیں۔بلاول بھٹو کو کیا پتہ غریب عوام کیسے رہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں صحافیوں سے سندھ میں لاک ڈاؤن،18ویں ترمیم،این ایف سی ایوارڈ اور لوکل گورنمنٹ سسٹم پر کُھل کر گفتگو کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں وفاق نے صوبوں کی بلا امتیاز مدد کی۔پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کےلئے سب سے زیادہ پیسے میں نے اکٹھے کئے اور سندھ کو زیادہ پیسے دیے۔

وزیراعظم نے شکوہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یہاں بات مانتے ہیں اور وہاں بلاول بھٹو کوئی اور بیان دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کو کیا پتہ غریب عوام کیسے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا 18ویں ترمیم سے صوبوں کو اختیار ملا،لیکن صوبوں کے بعد اختیارات نیچے منتقل نہیں ہوئے۔ ملکی تاریخ کا بہترین لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں،شہروں اور تحصیل میں براہ راست انتخابات ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا این ایف سی ایوارڈ سات سو ارب کے خسارے سے شروع ہوتا ہے،دنیا میں کوئی بھی بجٹ خسارے سے نہیں چلتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ٹیلی میٹری سسٹم کو جان بوجھ کر خراب کیا گیا،اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔