Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دبئی سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد:دبئی سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:28pm

اسلام آباد:دبئی سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ، پنجاب اور پشاور کیلئے اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1470اور کراچی کیلئے 1270درہم ہوگا۔

دبئی سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا،27جون تک قومی ایئرلائن کی پروازوں کو قونصلیٹ دبئی آپریٹ کرے گا۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایاکہ پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،اب پنجاب اور پشاور کیلئے پی آئی اے کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ1470اورکراچی کیلئے 1270درہم ہوگا۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ایجنٹ دبئی سے پاکستان کیلئے پی آئی اے کی ٹکٹس بیچنےکا مجاز نہیں ہے کیونکہ ٹکٹس صرف دناتاآفس میں موجود پی آئی اے کاؤنٹر سے ہی ملیں گے۔

دبئی سے اب تک 105خصوصی پروازوں کے ذریعے22ہزارپاکستانی وطن واپس آچکے ہیں جبکہ 50ہزار سےزائد ابھی بھی واپسی کے منتظرہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div