Aaj TV News

BR100 4,355 Decreased By ▼ -47 (-1.07%)
BR30 22,192 Decreased By ▼ -255 (-1.14%)
KSE100 41,767 Decreased By ▼ -407 (-0.97%)
KSE30 17,710 Decreased By ▼ -180 (-1%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

اسلام آباد:دبئی سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ، پنجاب اور پشاور کیلئے اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1470اور کراچی کیلئے 1270درہم ہوگا۔

دبئی سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا،27جون تک قومی ایئرلائن کی پروازوں کو قونصلیٹ دبئی آپریٹ کرے گا۔

قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایاکہ پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،اب پنجاب اور پشاور کیلئے پی آئی اے کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ1470اورکراچی کیلئے 1270درہم ہوگا۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ایجنٹ دبئی سے پاکستان کیلئے پی آئی اے کی ٹکٹس بیچنےکا مجاز نہیں ہے کیونکہ ٹکٹس صرف دناتاآفس میں موجود پی آئی اے کاؤنٹر سے ہی ملیں گے۔

دبئی سے اب تک 105خصوصی پروازوں کے ذریعے22ہزارپاکستانی وطن واپس آچکے ہیں جبکہ 50ہزار سےزائد ابھی بھی واپسی کے منتظرہیں۔