Aaj TV News

BR100 4,355 Decreased By ▼ -47 (-1.07%)
BR30 22,192 Decreased By ▼ -255 (-1.14%)
KSE100 41,767 Decreased By ▼ -407 (-0.97%)
KSE30 17,710 Decreased By ▼ -180 (-1%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9
فائل فوٹو

اوکاڑہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر ایک عورت سمیت گھر کے 5افراد نے زہریلا  کھانا کھا لیا۔

اوکاڑہ تھانہ بصیرپور کی حدوں محلہ غوث پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں ،متاثرین  میں ایک خاتون سمیت 3افراد شامل ہیں ۔

ناہید اختر اور وقاص احمد کی 2ماہ قبل ہی شادی ہوئی اور شادی کیلئے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے قرض لیا گیا جو غربت اور تنگ دستی کے باعث موقع پر ادا نہ ہو سکا جس کی بنا پر وقاص احمد کا اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر ناہید اختر نے کھانے میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں ملا دی  اور اہل خانہ کو کھانا کھلا دیا اور خود بھی کھا لیا  جن کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن شمس الحق درانی اپنی ٹیم کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے ،مرنے والوں میں ناہید اختر ، وقاص احمد، اس کا چھوٹا بھائی اشفاق احمد شامل ہیں۔

دوسرے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا مقتولین کے ورثاء نے کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیااور پولیس نے مقتولین کی ڈیڈ باڈیز کو ضروری کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔