فلم سلطان کے سیٹ پرسلمان انوشکا کے درمیان زبردست لڑائی
ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ عروج پر ہے،دونوں اداکار شوٹنگ میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں لیکن ماحول اس وقت خراب ہوا جب دونوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہریانہ کے شیر سلمان خان اور ان کی دبنگ ہیروئن انوشکا کے درمیان فلم کے سیٹ پر زبردست لڑائی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فلم کے ایک سین کیلئے دونوں اداکاروں کو رنگ میں اتر کر ایک دوسرے سے لڑائی کرنی تھی ،فلم کا یہ سین دیکھنے کیلئے سلمان اور انوشکا کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار تھااس سین کی شوٹنگ کے وقت وہاں لوگوں کا بے تحا شہ ہجوم تھا۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار فلم میں ریسلر کا کردار نبھا رہے ہیں اوراس کیلئے بھرپور تیاریاں بھی کر رہے ہیں تاکہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہو۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔