کنگناہو گئیں سیف کی دیوانی ، کرینہ کے لئے پریشانی

شائع 17 مارچ 2016 07:14am

saif-ali-khan000000000

ممبئی:بولی وڈ کی کوئین کنگنا رناوت کا شمار فلم انڈسٹری کی مشہور اور با صلاحیت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،کنگنا اپنے بے لاگ تبصروں کے حوالے سے بھی مشہور ہیں ،ایسا ہی ایک تبصرہ انہوں نے کرینہ اور سیف کی پر سکون شادی شدہ زندگی کے بارے میں بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں فلم رنگون کی شو ٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سیف علی خان بھی نظر آئیں گے،کنگنا کا کہناتھا کہ جب سے میں نے سیف کے ساتھ کام کرنا شروع کیا ہے ان سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔

انہوں نے سیف کے بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف بہترین انسان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کرینہ کی زندگی بیحد پرسکون ہے۔

کرینہ کا سکون ان کے چہرے پر جھلکتا ہے،سیف بہت باہمت اور شاندار شخصیت کے مالک ہیں،میں سیف کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار فلم رنگون میں کام کر رہے ہیں ،فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکار شاہد کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔