عدنان صدیقی بھی بولی وڈ جانے کی تیاریوں میں۔۔

شائع 17 مارچ 2016 10:55am

adnan

کراچی:پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی بھارتی فلموں میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کیلئے لازمی سمجھے جانے والے اداکار عدنان صدیقی اور خوبرو اداکارہ سجل علی دوسرے پاکستانی اداکاروں کی طرح بولی وڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

سجل نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ اداکاری کے حوالے سے بھی کسی سے کم نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سری دیوی کی نظران پر آکر ٹہر گئی اور انہوں نے سجل کو اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی،سجل فلم میں سری دیوی کی بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گے،تاہم فلم کے نام کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔