ایم کیو ایم کراچی میں آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

شائع 18 مارچ 2016 05:36am

mqm-jalsa-ho

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ تینتیسویں یوم تاسیس پر جناح گراونڈ میں منعقدہ جلسے میں اہم اعلان بھی متوقع ہے۔

جب سے کمال اینڈ کمپنی نے کراچی میں انٹری دی ہے،تب سے کراچی کا سیاسی محاذ گرم ہے اور ہر روز اس میں تبدیلیاں آرہی ہیں کمال اینڈ کمپنی ایم کیو ایم کو نقصان پہنچایا تو متحدہ نے بھی کمر کس لی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں اہم شخصیات ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔وہ کون لوگ ہوں گے یہ تو معلوم ہو ئی جائے گا، لیکن متحدہ کارکنان نہایت پْرجوش ہیں ،جلسے کیلئے رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اور سیکٹر و یونٹ کی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تمام شعبہ جات کے عہدیداران کو جلسہ کامیاب بنانے کیلئے پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔جلسے میں کراچی این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔