کیا بھارت کے اگلے صدرامیتابھ بچن ہونگے؟
ممبئی:بولی وڈ کے باصلاحیت اور سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے ایک انوکھی اور عجیب خواہش کا اظہار کیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بہترین دوست اداکار امیتابھ بچن کو بھارت کا صدر بنایا جائے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شترو گھن سنہا نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے بہترین دوست امیتابھ بچن ملک کی پہچان بنیں کیوں کہ وہ ہمارے ملک کا ثقافتی ورثہ ہیں اور ان کی ایک الگ پہچان ہے ۔
وہ ثقافتی اور سماجی طور پر بے انتہا مقبول ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ میں چاہتا ہوں لوک سبہا کے اگلے الیکشن میں امیتابھ حصہ لیں اور الیکشن جیت کر بھارت کے اگلے صدر منتخب ہو جائیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ اور شتروگھن سنہا کی دوستی کے چرچے پوری فلم انڈسٹر ی میں مشہور ہیں دونوں نے ایک ساتھ بہت ساری کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں کالا پتھر،شان،دوستانہ وغیرہ شامل ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔