فواد نے عامرخان کورلادیا۔۔

شائع 18 مارچ 2016 07:12am

amir0000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اس وقت آبددیدہ ہو گئے جب انہوں نے پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان کی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کی دوسری بھارتی فلم کپور اینڈ سنز ریلیز کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،فلم کے ہدایتکار نے گزشتہ روز فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جس میں بولی وڈ کے کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی مدعو تھے،فلم کے جذباتی مناظر کے دوران عامر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے ،ان کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم بہترین ہے ،تمام اداکاروں نے کرداروں کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے،میری خواہش ہے کہ فلم کو زبردست کامیابی ملے۔