ٹھٹھہ میں ٹریفک حادثہ،8 افراد جاں بحق ،7 زخمی

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2016 11:34am

dead-blast--kuddar

ٹھٹھہ:ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

کراچی ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر ڈھابیجی کے قریب مسافر کوچ اوروین کے درمیان تصادم میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کو ٹھٹھہ کے اسپتال جبکہ چھ کو اسٹیل ٹاوٴن کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جہاں پر چارافراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،، اسٹیل ٹاوٴن کے اسپتال میں زیر علاج مزید دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔