پاکستانی اداکار فواد خان شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب

شائع 20 مارچ 2016 09:13am

fawad

ممبئی:پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم کپور اینڈ سنز شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا بزنس کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے اونچائی کا سفر طے کرنے والے اداکار فواد خان اپنی بہترین اداکاری سے فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

کپور اینڈ سنز نے ریلیز کے پہلے ہی دن ساڑھے چھ کروڑ روپے کا دھواں دار آغاز کیا تھا جس کے بعد دو دن میں ہی پندرہ کروڑ نو لاکھ روپے بٹور کر ایک مستحکم جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے فلم بینوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم سے ریکارڈ بزنس کی توقع کی جارہی ہے۔

فلم کی کہانی دو الگ الگ بھائیوں کے گرد گھومتی جن کے دادا دونوں کے درمیان قربت بڑھانے کے لیے انہیں گھر واپس آنے پر زور ڈالتے ہیں جس میں نوے سالہ دادا کامیاب ہوجاتے ہیں تاہم دونوں بھائیوں کی زندگی میں ایک ہی لڑکی کے آجانے سے دوبارہ دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔

انڈین باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آنے والی کامیڈی ڈرامہ فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو نے ساڑھے تین کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی فلم میں اس بار اسامہ بن لادن کے مرنے اور زندہ ہونے کی متنازعے واقعے کی عکاسی کی گئی ہے۔ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بائیوگرافیکل فلم علی گڑھ نے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔