قومی ترانے میں گڑبڑ ،شفقت امانت علی کی معذرت

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2016 06:55am

shafqat

لاہور :قومی گلوکارشفقت امانت علی چھیاسٹھ ہزار سے زائد کراوڈ دیکھ کر قومی ترانے پڑھنے میں گڑبڑکربیٹھے۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھا تو معذرت کرلی۔

پاک بھارت میچ سے قبل شفقت امانت علی کو قومی ترانہ پڑھنے کا اعزاز تو حاصل ہوا لیکن کچھ لفظوں کی درست ادائیگی نہ کرسکے۔ لفظوں کی ادائیگی تو الگ بات امانت علی کی آواز میں بھی وہ دم نہ تھا، جو سحرطاری کردیتی۔

سوشل میڈیا پر شفقت امانت علی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا، ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ بھارتی گانا ہوتا تو شفقت اسے پورے جوش کے ساتھ گاتے،جس کے بعد قومی گلوکارنے ٹوئٹرکا سہارا لیتے ہوئے سارا ملبہ فنی خرابی اور ساونڈ سسٹم پر ڈال دیا ، شفقت امانت نے کہا کہ غلط قومی ترانہ پڑھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ماحول نہ گرمانے اور دل دکھانے پر مداحوں سے معافی مانگتا ہوں۔