ہالی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا نیا ٹریلر جاری

شائع 20 مارچ 2016 03:18pm

thelegentoftarzan_image

نیویارک :ہالی ووڈ ایکشن فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم یکم جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بچوں اور بڑوں کا من پسند کردار ٹارزن ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور دی لیجنڈ آف ٹارزن میں ایکشن کرتا نظر آئے گا، فلم کا نیا ٹریلر شائیقن کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

فلم میں ٹارزن کے کردارمیں الیگزینڈر جلوہ گر ہورہے ہیں۔ جبکہ فلم کی ہدایتکار ہیری پوٹر سیریز کے ڈیوڈ یٹس ڈیویٹس کی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں کرسٹوف والٹس ،مارگریٹ روبی اور سیمیول ایل جیکسن شامل ہیں۔

فلم کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیرقانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جنگل میں زندگی گزارنے والے ٹارزن کو لندن راس آجاتا ہے، لیکن جنگل میں موجود جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو واپس جنگل جانا پڑتا ہے، ٹارزن اور اس کے جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔

وارنر بروس کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی میں امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔