کرینہ کپورکا ہولی کا تہوارمنانے سے انکار

شائع 21 مارچ 2016 06:56am

karina kapoor

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،وہ نہ صرف بے انتہا خوبصورت ہیں بلکہ بہترین صلاحیتوں کی مالک بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے رواں سال بھارت کے سب سے رنگین اور مزیدار تہوار ہولی کو منانے سے انکار کردیا ہے،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کام کی زیادتی کے باعث میں اس سال یہ تہوار نہیں منا سکوں گی جس کا مجھے بیحد افسوس ہے ۔

انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا کی تشہیر میں مصروف ہوں وقت کی کمی کی وجہ سے ہولی نہیں منا سکونگی۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتی ہوں میری فلم لوگوں کو پسند آئے گی ،واضح رہے کہ فلم میں ان کے ساتھ ارجن کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔