پرینیتی بھی پریانکا کے نقش قدم پرچل نکلیں۔۔
ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت بہنیں پریانکا اور پرینیتی چوپڑا نہ صر ف بہترین اداکا رائیں ہیں بلکہ دونوں کی آواز بھی بہت اچھی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی خوبصورت گلوکاری کے باعث بھارت اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں جھنڈے گاڑ چکی ہیں اور اب ان کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنی آنے والی فلم میری پیاری بندو میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی،وہ اس سے پہلے بھی بھارت کے مشہور ٹوئفا ایوارڈ میں گانا گا کر لوگوں کو اپنی آواز کا دیوانہ بنا چکی ہیں۔
پرینیتی کے گھر والوں کو جب ان کی اس صلاحیت کا پتہ چلا تو وہ بے انتہا خوش ہوئے اور یہ جان کر کہ ان کی بیٹی اپنی فلم میں خود گانا گائے گی بہت پرجوش ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔