دیپیکاپڈوکون اورکنگنا کے بیچ سرد جنگ کا آغاز

شائع 21 مارچ 2016 09:10am

dipika0000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارائیں دیپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ اور باصلاحیت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں اداکاراﺅں کے درمیان بھارت کے مشہور و معروف برانڈ کو لے کر رسا کشی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دیپیکا گزشتہ کافی عرصے سے کپڑوں کی معروف کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر تھیں لیکن اب کمپنی کے سی ای او نے انہیں ہٹا کر کنگنا رناوت کو یہ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیپیکا کی جگہ کنگنا کو کیوں دی گئی یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا ،لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ کسی معروف اداکارہ کو بناءکوئی وجہ بتائے اچانک ہٹا دیا جائے۔

حال ہی میں سابق ملکہ حسن اور بھارت کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے کو معروف جیولری کمپنی نے اپنی اشتہاری مہم سے ہٹا کر ان کی جگہ سونم کپور کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔