لندن :اسٹار وارز:دا فورس اویکنز کی باکس آفس پر دھوم

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2016 03:25pm

starwars_image

لندن :سائنس فکشن فلم "اسٹار وارز:دا فورس اویکنز" نے چھ آسکر جیتنے والی فلم "میڈ میکس فیوری" روز کو پیچھے چھوڑ دیا،فلم نے برطانوی ایمپائر ایوارڈز میں پانچ ایوارڈ جیت لیے۔

لندن میں برطانوی ایمپائر ایوارڈ دوہزار سولہ کی تقریب کا انعقاد ہوا،ریڈ کارپٹ پر فنکاروں نے خوب رنگ جمایا۔ایوارڈ شو میں "اسٹار وارز:دا فورس اویکنز" نے تاریخ کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے،فلم کو بہترین سائنس فکشن/فینٹسی،بہترین ویژویل ایفکٹس، ہدایتکار، اداکارہ اور اداکار کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

ایوارڈ شو مین "میڈ میکس فیوری" کو میک اپ،ملبوسات،ساو¿نڈ ٹریک اور پروڈکشن ڈیزائن کے شعبوں میں ایوارڈ دیے گئے۔ایمپائر ایوارڈ شو لیونارڈو ڈی کیپریو کی ایڈونچر سے بھرپور فلم " دا ریویننٹ" کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔فلم اسپیکٹر کو بہترین سنسنی خیز فلم کا اعزاز ملا جبکہ اسپائی اینڈ دا ہالو نے بہترین ڈراو¿نی فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔