زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرنے پرامیتابھ کیخلاف مقدمہ درج
ممبئی:پاکستان بھارت کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ دونوں ممالک کیلئے نہ صرف نہایت اہمیت کا حامل تھا بلکہ اس لحاظ سے بھی اسپیشل تھا کہ پہلی بار دونوں ملک کے مشہور فنکاروں نے اپنے وطن کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا تھا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے مایا ناز اداکار امیتابھ بچن اور پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے میچ شروع ہونے سے قبل ترانہ پڑھتے ہوئے اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔
لیکن دونوں ہی فنکاروں سے اتنی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہوئے غلطی ہوگئی،پہلے شفقت امانت علی کی غلطی سامنے آئی کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھتے ہوئے کچھ الفاظ کی درست طور پر ادائیگی نہ کرسکے۔
شفقت کی غلطی پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا جس پر انہیں پوری قوم سے معافی مانگنی پڑی،لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھارت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اپنے ملک کا ترانہ پڑھتے ہوئے بہت بڑی غلطی کی تھی،امیتابھ کے کیخلاف اشوک ناگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھارتی ترانہ ایک منٹ بائیس سیکنڈ میں پڑھاتھا جبکہ ترانہ صرف باون سیکنڈ میں مکمل ہوجاتا ہے ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔