موسیقارنثاربزمی کوہم سےبچھڑے 9 برس بیت گئے

شائع 22 مارچ 2016 06:57am

nisar-bazmi

لاہور:پاکستانی فلموں کو اپنی مدھر موسیقی سے دنیا بھر میں پہچان دلوانے والے برصغیر کے لیجنڈری موسیقار نثار بزمی کو ہم سے جدا ہوئے نو برس بیت گئے ۔

دسمبر 1925ء کو بھارتی صوبہ مہاراشٹر میں پیدا ہونے والے نامور موسیقار نثار بزمی کا اصل نام سید نثار احمد تھا، ممبئی میں موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے بھارت کی متعدد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی، انیس سو باسٹھ میں پاکستان آنے کے بعد نثار بزمی نے اردو فلم ایسا بھی ہوتا ہے کیلئے موسیقی ترتیب دی جس نے انہیں ملک کے صفے اول کے موسیقاروں میں لاکھڑا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی متعدد فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی،جن میں عادل، وقت کی پکار، حاتم طائی، آگ، لاکھوں میں ایک، عندلیب، ناز، شمع، پروانہ اور ناگ منی قابل ذکر ہیں۔

موسیقار نثار بزمی کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے، جن میں پانچ سے زائد مرتبہ بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ بھی شامِل ہے، فن موسیقی کا یہ معتبر نام بائیس مارچ دو ہزار سات کو اس جہاں فانی کو خیر باد کہ گیا۔