یہ کھانے جان لیوا ہیں ، ان سے بچیں
کچھ ایسے کھانے ہوتے ہیں جن کو کھا کے آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے، لیکن کیا آپ کومعلوم ہے کئی ایسے کھانے بھی دنیا میں موجود ہیں جو آُ کی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں اور اتنے زیادہ نقصان دہ ہیں کہ ان کو کھانے سے آپ کی جان بھی خطر ے میں پڑسکتی ہے۔
ایسے بہت ساری غذائیں جو صحت کے لیے نقصا ن دہ ہوتی ہیں ، جن کو کھانے سے نہ صرف آپ بیمار ہوسکتے ہیں بلکہ یہ آپ کی جان بھی خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
وہ کون سے پھل اور سبزیاںہیں جو آپ کے لیے جان لیوہ ثابت ہوسکتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔۔۔
٭کڑوے بادام
کڑوے باداموں میں بڑی مقدار میں ہائیڈروجن سا ئینا ئیڈ شامل ہوتا ہے، جوکہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
٭ کارم بولا
یہ ایک برازیلین پھل ہے جوکہ برازیل میں پایا جاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دو انتہائی خطرناک کیمیکل شامل ہوتے ہیں جو گردوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
٭ ہاٹ ڈاگ
دنیا کا مشہور و معروف فاسٹ فوڈ ہاٹ ڈاگ جوکہ مغربی دنیا میں بے حد پسند پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن شاید لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ اس میں موجود اجزاءصحت کے لیے بالکل اچھے اور فائدہ مند نہیں ہوتے۔
٭ سلور چیکڈ-ٹوڈ فیش
یہ ایک سمندری ڈش ہے، جس کو مغربی دنیا کے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔لیکن اس مچھلی کے جگر میں موجود ٹاکسن (زہریلا مواد) انسانی جسم کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔ اس مچھلی کے کھانے سے انسان کو (پیرالائز) جیسی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
٭ روبرب پتے
یہ پتے انسانی نظام ہاضمہ کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔اس میں چند زہریلے عناصر شامل ہوتے ہیں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو متاثر کرتے ہیں ، جس کے باعث الٹی اور متلی جیسی بیماریوں سے دوچار ہونا پڑے گا۔
٭ لال لوبیہ
لال لوبیہ میں چند ایسے زہریلے اجزاءشامل ہوتے ہیں، جن کو اگر دس منٹ سے زیادہ ابال لیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے نقصادہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
٭ کاجو
کاجو سب سے زیادہ پسند اور کھایا جانے والا ڈرائی فروٹ ہے ۔بعض لوگ اس کو کچا کھاتے ہیں اور بعض لوگ اس کو پکا کے بھی کھا لیتے ہیں۔ لیکن لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیںکہ جب کاجو پک جاتا ہے تو یہ زیادہ خطرناک ہوجاتا ہے۔
٭ خوبانی
خوبانی میں موجود اجزاءآپ کی صحت کو فائدہ نہیں بلکہ خطرہ بخشتے ہیں۔ اس میں موجود اجزاءآپ کے جسم اور صحت دونوں کے کھلے دشمن ہیں۔





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔