بھارت بنگلہ دیش میچ،شاہ رخ اٹھانے جارہے ہیں غیرمعمو لی قدم
ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں فین اور رئیس کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔لیکن حال ہی میں انہوں نے کرکٹ کے حوالے سے ایسا بیان دیا ہے جس کے باعث وہ میڈیا اور لوگوں کی غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں شاہ رخ خان براہ راست کمنٹری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان میچ کے ابتدائی تیس منٹ تک پاکستان کے مایا ناز کھلاڑی شعیب اختر کے ساتھ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مشہور شخصیات کی موجودگی کے باعث روز بروز دلچسپ ہوتا جارہا ہے،گزشتہ کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں سپر اسٹار امیتابھ بچن اور پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کی موجودگی اور دونوں کی جانب سے قومی ترانہ پڑھنے میں کی گئی غلطی کی وجہ سے میچ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔
اب بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی موجودگی میچ کو چار چاند لگادے گی۔امید ہے شاہ رخ کسی بھی قسم کی غلطی کرنے سے گریز کریں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔