کراچی:حساس اداروں کی کارروائی،بابر چغتائی گرفتار
کراچی :کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے آباد کے سابق چیرمین بابرچغتائی کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سابق چیئرمین کو حساس اداروں نے تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی سے آباد کے سابق چیئر مین بابر چغتائی کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حساس اداروں نے بابر چغتائی کو گلشن اقبال میں ان کے گھر سے رات گئے حراست میں لیا ہے۔ان پر زمینوں پر ناجائز قبضے اور غیر قانونی طور پر ناجائز فائدے اٹھانے کا الزام ہے۔
بابرچغتائی کو چند روز قبل شارجہ سے پاکستان واپس لوٹنے والے عسکری ونگ کے رہنما سعید بھرم کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کی جانب سے ان کو متعدد بار حراست میں لے کر تفتیش کی جاچکی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔