حکومت عدالت کے کندھے پربندوق رکھ کرنہ چلائے،مولا بخش

شائع 24 مارچ 2016 06:37am

mola bakhsh

عمرکوٹ:مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے نام سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پارٹی اصل میں کس کی ہے،مشرف کے معاملے پر حکومت منافقت کررہی ہے،حکومت عدالت کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائے۔

عمرکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکناچور ہوجائیں گے۔مشرف کے معاملے پر حکومت منافقت کرکے عدالت کے کندھے پربندوق چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے نام سے ہی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پارٹی اصل میں کس کی ہے اس موقع پر نثار کھوڑو نے بتایا کہ بلاول بھٹو آج ہندو برادری کے ہمراہ ہولی منانے کے لئے عمرکوٹ آرہے ہیں، ہولی کے موقع پر عام تعطیل کا سہرا سندھ حکومت کو جاتا ہے۔