ساہیوال میں دو مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

شائع 24 مارچ 2016 07:46am

phansi-ka-phanda-890x395

ساہیوال: ساہیوال میں سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔دونوں مجرمان پر دہشتگردی کا الزام تھا۔

ساہیوال کی ہائی سیکورٹی جیل میں قید سزائے موت کے دومجرموں عبیداللہ اور سہیل حسن کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔پولیس کے مطابق مجرمان دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزم عبیداللہ کو بھکر جبکہ سہیل حسن کو بہاولپور میں دہشتگردی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں مجرمان کو بیس جنوری دوہزار سولہ کو آرمی کوٹ کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔اور صدر پاکستان سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد آج ان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ہے۔