ماسکو:48پاکستانیوں کو واپس بھجوادیا گیاہے،دفترخارجہ

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 04:34am

mosco1000000000000

اسلام آباد:پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستانی سفارت خانہ مسلسل روسی حکام کے ساتھ ماسکو ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستا نیو ں کے معاملے پر رابطے میں ہے،اڑتالیس پاکستانیوں کوواپس بھجوا دیا گیا ہے جبکہ چوراسی پاکستانی ابھی بھی ماسکو ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ روس میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر مسلسل روسی حکام سے رابطے میں ہیں۔روس نے ابھی تک پاکستانی سفارت خانے کو رسائی فراہم نہیں کی اس لیے ابھی تک ان پاکستانیوں کے وہاں جانے کی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

معاملہ اسلام آباد میں روسی سفارت خانے سے بھی اٹھائینگے، ترجمان نفیس ذکریا نے بتایا کہ امریکی سینیٹ کی رپورٹ میں پاکستان کے جوہری پروگرام کومحفوظ قراردیا گیا ہے اور جوہری پروگرام کی حفاظت کے اعلیٰ اقدامات کو بھی سرہا گیاہے ۔