حافظ آباد:نجی فیکٹری کی بس کوحادثہ،35ملازمین زخمی

شائع 24 مارچ 2016 09:46am

bus-accident0000000000

حافظ آباد:حافظ آباد میں نجی فیکٹری کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثہ میں پینتیس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد میں نجی کمپنی کے ملازمین کو فیکٹری لے جانے والی بس اس وقت الٹی جب وہ مدہریانوالہ روڑ پر لکھیا موڑ کے قریب سے گزر رہی تھی ،جس کے نتیجے میں بس میں سوار پینتیس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے۔جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں بس ڈرائیور سمیت تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں متعدد ملازمین کو سر اور دیگر حصوں پہ گہرے زخم آئے ہیں۔