صدر اوبامہ اور مشیل اوبامہ کی بیونس آئرس کی تقریب میں شرکت

شائع 24 مارچ 2016 10:37am

barack-obama-michelle-sxsw-keynote

امریکی صدر براک اوباما اور اہلیہ مشیل اوباما نے بیونس آئرس میں منعقدہ تقریب میں ارجنٹائن کے روایتی ٹینگو ڈانس کر کے محفل میں چار چاند لگادیئے۔ امریکی صدر فیملی کے ہمراہ ان دنوں ارجنٹائن کے دورے پر ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے ارجنٹائن کی صدر کی جانب سے بیونس آئرس میں لڑکیوں اور خواتین کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ جہاں دونوں مہمان خصوصی کیلئے بہترین اہتمام کیاگیا۔

ایونٹ میں شرکا کو محظوظ کرنے کیلئے ٹینگو ڈانس کا سیشن بھی رکھا گیا،لیکن محفل اس وقت مزید دلچسپ ہوئی جب امریکی صدر اور اہلیہ مشیل اوباما نے ماہر ڈانسرز کے ساتھ ٹینگو ڈانس کیا۔

تقریب میں امریکی صدر ارجنٹائن کے صدر میکری نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ نئے تعلقات پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر صدر اوبامہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی شروعات ہے، میں اپنے دور صدارت کے اختتامی دنوں میں بطور صدر یہاں آیاہوں،یہ خوشی کی بات ہے۔میکری نے بھی نئی شروعات کی ہے،اس تقریب سے یہ بات ثابت ہوتی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات صرف لیڈر تک محدود نہیں، بلکہ شہریوں اور دوستوں کے تعلقات ہیں، جسے ہم فروغ دے رہے ہیں

اس موقع پر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ارجنٹائن میں خواتین کی ترقی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کی خواتین نے سیاست سمیت ہر میدان میں بڑی منازل طے کئے ہیں،یہاں دو خواتین ملکی صدر رہ چکی ہیں، اور آج ایک خاتون نائب صدر ہے،جبکہ امریکا میں اب تک ایسا نہیں ہوسکا۔
مشیل اوباما نے ارجنٹائن کی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ خواتین ارکان ہونے کی بھی تعریف کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔