مسلمانوں اور اقلیتوں کے لیے الگ الگ پاکستان نہیں چاہتے،بلاول بھٹو
عمر کوٹ:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مشرف کے لیے الگ اور شہید بینظیر بھٹو کے لیے الگ پاکستان ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ تفریق ہمیں منظور نہیں،مسلمانوں اور اقلیتوں کے لیے الگ الگ پاکستان نہیں چاہتے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمر کوٹ میں ہندوبرادری کے ہولی کے تہوار میں شرکت کی۔اس موقع پر بلاول کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے لیے پاکستان الگ اور شہید بینظیر بھٹو کے لیے الگ ہے، ہمیں ایسی تفریق منظور نہیں۔
بلاول بھٹو نے پنجاب میں حقوق نسواں بل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا خواتین کے لیے بنایا گیا قانون کمزور ہے، یہ ایکٹ خواتین کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ذات پات پر نہیں مساوات پر یقین رکھتی ہے، خواتین ساتھ دیں تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک مسلمان صدر بن سکتا ہے تو پاکستان میں اقلیتوں کو ایسے عہدے کیوں نہیں مل سکتے۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق اور برابری کی بات کی، دیگر حکومتیں قانون کے نام پر ڈرامے کررہی ہیں،سب کو آگے بڑھ کر ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔