اسلام آباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق
اسلام آباد:اسلام آباد کی سادات کالونی میں نامعلوم افراد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین میں ماں، باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ جب کہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
تھانہ گولڑہ کے علاقے سادات کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ مقتولین میں باپ محمد اجمل، ماں زرغانہ بی بی، بیٹی روبینہ اور بیٹا داوٴد شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں رحیم اللہ اور غریب اللہ شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کو پمزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پانچ سے چھ افراد تھے۔ جو حلیے سے افغان باشندے لگ رہے تھے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔