ایف آئی اے کی کارروائی، نادرا کے آٹھ افسران گرفتار

شائع 24 مارچ 2016 05:58pm

areest

کراچی:کراچی میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے آٹھ افسران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق نادرا کے آٹھ افسران سید باقررضا ، انعام الحق ، فرحان احمد ،محمد سلطان ، فرخ سلمان ، یوسف ابرار، سیدانیس زیدی ، اورمحمد وسیم کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمان پر افغان باشندوں کو شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔