لاہور:سرکس کے ٹینٹ میں آتشزدگی، 3افرادجھلس کرجاں بحق
لاہور :لاہور میں لاری اڈے کے قریب سرکس کے ٹینٹ میں آگ گئی،تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں لاری اڈے کے قریب سرکس کے ٹینٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث ٹینٹ میں موجود تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔